Search This Blog

Wednesday 11 August 2021

Shia And Sunni

Shia And Sunni

اگر چہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کے بیچ دینی حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں،مگر تعمیری بقائے باہمی کی واضح صورت بھی موجود ہے۔ دیگر کئی مسلمانوں کی طرح میرے بھی والد سنی اور والدہ شیعہ تھیں۔ ہمارے بچپن کے زمانے میں شیعہ اور سنی پرامن طریقے سے ایک ساتھ مل جل کر رہتے تھے محرم کا مہینہ سنی شیعہ دونوں مناتے تھے۔ تاہم ۱۹۸۰ کی دہائی میں ، جنرل ضیاء کی آمریت کے دوران، بددیانتی پر مبنی ایک مہم نے پاکستان کے بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں، سنی کو شیعہ کے خلاف صف آراء کرکے تفرقہ ڈالنا شروع کردیا۔
مجھے ۱۹۸۱ میں کراچی سنٹرل جیل میں سیاسی قیدی کی حثیت سے گزارے ہوئے دن یاد ہیں۔ میرے لئے کھانا لانے والی جیل کی ایک وارڈن نے مجھے بتایا کہ وہ خوفزدہ ہے۔ اس نے سنا تھا کہ اس کے محلے میں ایک شیعہ خاندان آبسا ہے۔ “ آپ کو پتہ ہے شیعہ بچے کھاتے ہیں”۔ اس نے کہا “ میں اپنے بچے کو سارا دن گھر بند رکھتی ہوں کہ تاکہ شیعہ میرے بچے کو اغواء کرکے کھا نہ سکے “ یہ بات اس نے اپنی مقامی مسجد کے امام کے منہ سے سنی تھی۔
بے نظیر بھٹو (اقتباس:مفاہمت اسلام جمہوریت اور مغرب۔ Reconciliation)